صبور اور علی کی شادی، نکاح کے جذباتی لمحات دیکھیں

نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں کی شرکت

اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری شادی کے بندھن میں بندھ گئے، نکاح کے موقع پر اداکارہ آب دیدہ ہوگئیں ۔

صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح کی تقریب آج جمعہ کے روز منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی ۔

نکاح کے موقع پر صبور کی بہن سجل علی اور علی کی بہن مریم انصاری بھی موجود تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی نے نکاح کے موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ دولہے میاں سفید شیروانی اور پگڑی پہنے ہوئے نظر آئے۔

ایک ویڈیو میں صبور علی اور علی انصاری دونوں ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس لمحے صبور آب دیدہ ہوئیں تو علی انصاری نے ان کا حوصلہ بڑھایا ۔

نکاح کے موقع پر اداکارہ کنزہ ہاشمی، ایمن خان، زارا نور عباس اور سعدیہ غفار سمیت دیگر شوبز ستاروں شرکت کی۔

اداکار جوڑی کی مایوں کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں اداکارہ کنزہ ہاشمی، امر خان، سجل علی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ’ڈھولکی‘ کی تقریب سے ہوا تھا۔

چند روز قبل ہی علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے ہوئی ہے۔

Tabool ads will show in this div