پی ایس ایل7:منی ڈرافٹنگ کل تک کیلئے ملتوی

فرنچائزز کو آج 20 رکنی اسکواڈ مکمل کرنا تھا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی منی ڈرافٹنگ کو ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی منی ڈرافٹنگ کھلاڑیوں سے آخری رابطہ کرنے کے لئے ملتوی کی گئی تا کہ مزید نامور کرکٹرز کو ایونٹ کا حصہ بنایا جاسکے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی ایس ایل سیزن 7 کی منی ڈرافٹنگ کل شام 5 بجے ورچوئل ہوگی، جس میں تمام فرنچائزز 2،2 کھلاڑیوں کو منتخب کرکے 20 رکنی اسکواڈ مکمل کرینگی۔

دوسری جانب پاکستان سر لیگ 7 کی منی ڈرافٹنگ کےلیے کسی بڑے نام نے ایونٹ میں شرکت کا عندیہ نہیں دیا ہے۔

پی ایس ایل7:ملر،انگرم،لیوک رائٹ منی ڈرافٹنگ کاحصہ ہونگے

پی ایس ایل فرنچائزز کو ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ریپلیسمنٹ لسٹیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ اعلی عہدیداران جنوبی افریقی کرکٹرز سمیت دیگر ممالک کے کرکٹرز سے رابطے کررہے ہیں۔

پی ایس ایل7:حتمی تیاریوں کیلئے سرگرمیاں تیز

پی ایس ایل 7 کی پلاٹینیم کیٹگری کے ڈیوڈ ویلے نے دستیابی ظاہر کردی ہے جبکہ سپلمنٹری ڈرافٹنگ کے لئے کوئی بڑا نام تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کی منی ڈرافٹنگ آج شیڈول تھی۔

Tabool ads will show in this div