لاہور: بھتہ مانگنے والے3ملزمان کا شہری پرتشدد

بھتہ خوروں نے شہری سے 5 لاکھ روپے مانگے تھے

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بھتہ وصولی کیلئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق باغبانپورہ ميں بھتہ مافيا کے 3 کارندوں نے رقم کی وصولی کیلئے پہلے شہری کو اغوا کیا اور اپنے گھر لے جا کر برہنہ کرکے تشدد کا بھی نشانہ بناتے رہے۔

بھتہ خوروں نے شہری سے 5 لاکھ روپے بھتہ مانگا، جب کہ ملزمان نے رقم نہ دينے پر ويڈيو وائرل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

پوليس نے شہری کی شکایت پر تينوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا ماضی میں بھی جرائم کی وارداتوں کا ريکارڈ موجود ہے، ملزمان سے اسلحہ اور منشيات بھی برآمد کی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div