حبا بخاری اور آرز احمد کا نکاح

دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 4 جنوری کو ہوا تھا

مایوں کی تقریب کے 2 روز بعد اداکارہ حبا بخاری اور آرز احمد نے نکاح کرلیا۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 4 جنوری کو ہوا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر مایوں کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

اس دوران دلہا اور دلہن کی ایک دوسرے کو ابٹن لگانے کی تصاویر اور ویڈیو کو بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

 

جس کے بعد گزشتہ شب 6 جنوری کو دونوں اداکاروں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے سے متعلق بتایا۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

 

نکاح کی تقریب میں حبا بخاری نے آف وائٹ اور گولڈن رنگ کے امتزاج کا غرارہ زیب تن کیا جبکہ آرز احمد بھی آف وائٹ شیروانی میں دکھائی دیے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

 

دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

حبا بخاری اور آرز احمد کی بارات اور ولیمے کی تقریب کب ہوگی اس حوالے سے جوڑے نے انہوں نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یاد رہے کہ دونوں نے دسمبر 2021 میں منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

Tabool ads will show in this div