گریمی ایوارڈز کی تقریب غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

ئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا

گریمی ایوارڈز کی تقسیمِ اعزازات کی تقریب غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 31 جنوری کو منعقد ہونے والی تھی جسے کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے خوف کے باعث ملتوی کیا گیا۔

گریمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا کی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر 31 جنوری کو ایوارڈز شو منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گریمی ایوارڈز انتظامیہ کے مطابق شو کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یادرہے کہ گزشتہ برس کی گریمی ایوارڈز کی تقریب بھی کرونا کے باعث ملتوی کی گئی تھی جو جنوری کی بجائے مارچ میں منعقد ہوئی۔

Tabool ads will show in this div