شان نے فلم گجنی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی، وجہ سامنے آگئی

بھارتی فلم گجنی 2008میں ریلیز ہوئی تھی

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے بھارتی فلم گجنی کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتادی ۔

اداکار شان شاہد نے گزشتہ دنوں نعمان اعجاز کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں مختلف موضوعات سمیت اس حوالے سے بھی گفتگو کی کہ انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی آفر کیوں ٹھکرائی تھی ۔

شان نے بتایا کہ مجھے بالی ووڈ فلم گجنی میں اداکاری کیلئے ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن مجھے یہ کردار کیوں پیش کیا گیا تھا؟ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بھارت میں کوئی بھی فنکار یہ کردار بخوبی نبھا سکتا تھا کیونکہ وہاں اداکاروں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0"marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/rCL9JyAJe5c"]

انہوں نے کہا کہ مجھے گجنی میں ایک ولن کا کردار دیا گیا جو غیر انسانی خصوصیات رکھتا ہے، یہ شخص بچوں کے جسمانی اعضاء تک فروخت کردیتا ہے، ناظرین مجھے ولن کے طور پر دیکھنا پسند نہیں کرینگے۔

Tabool ads will show in this div