اداکارہ سنجیدہ شیخ اور عامر علی کے درمیان 9 سال بعد طلاق

اداکار جوڑی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی
اداکار جوڑی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی
اداکار جوڑی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی

بالی ووڈ اداکارہ سنجیدہ شیخ اور ان کے شوہر اداکار عامر علی کے درمیان 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنجیدہ شیخ نے اداکار عامر علی سے 2012 میں شادی کی تھی جبکہ شادی کے 9 سال بعد اور بیٹی کی پیدائش کے محض دو سال بعد جوڑے میں طلاق ہوگئی ہے۔

دونوں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے، انہوں نے اپنی طلاق سے متعلق بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سنجیدہ شیخ اور عامر علی کے درمیان 9 ماہ قبل ہی طلاق ہوگئی تھی مگر عدالتی کارروائی حال ہی میں مکمل ہونے پر ان کے درمیان باضابطہ طلاق ہوگئی اور بچی کو ماں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یادرہے کہ 2020 میں جوڑے نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ہے۔

Tabool ads will show in this div