عثمان مختار اور عشنا شاہ جلد ایک ساتھ نظر آئینگے

فلم میں عثمان مختار پولیس افسر کا کردار ادا کرینگے

معروف اداکار عثمان مختار جلد ہی جرائم اور سنسنی کے موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں وہ عشنا شاہ کے مقابل ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

دریچے فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فیچر فلم کی ہدایات نامور ٹی وی ڈائریکٹر ظہیرالدین دے رہے ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ اسی مہینے میں لاہور میں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

فنکارعثمان مختار نے اس حوالے میں کہا کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور ہم کئی مہینوں سے ظہیر بھائی کے ساتھ اس پر بات چیت کررہے تھے، مجھے یقین ہے کہ ہم جو پیش کرنے جارہے ہیں، ناظرین اس سے بہت لطف اندوزہوں گے۔

عثمان مختار کی یہ چوتھی فلم ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز2006میں فلم ‘جاناں ‘ سے کیا جس کے بعد فلم پرچی میں نظر آئے پھر اس کے علاوہ صنم سعید کے مقابل ایک فلم 'عمروعیار' میں کام کرچکے ہیں جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے۔

Tabool ads will show in this div