اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی
Jan 06, 2022

اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں آج بروز جمعرات دوران ٹریڈنگ 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران 380 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 2 بج کر 56 منٹ پر 100 انڈیکس 44 ہزار 26 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 3.81 فیصد کمی سے 2.27 روپے اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کی قیمت  7.49 فیصد کمی سے 114.33 روپے جبکہ جب پاور کمپنی لمیٹڈ کی قیمت 3.21 فیصد اضافے سے 76.50 روپے ہوگئی ۔

ماہرین کے مطابق سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر کمی ہوئی ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں کا رجحان شئیرز کی فروخت کی طرف زیادہ اور خرید کی جانب کم ہے۔اس کےعلاوہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بھی 78 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہےجوکچھ روز پہلے 70 ڈالر سےبھی کم ہوگئی تھی۔

خام تیل کی قیمت میں اضافے سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

Tabool ads will show in this div