امریکہ میں 2الگ سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جڑواں بچوں کی 15 منٹ کے وقفے سے پیدائش کی وجہ سے ان دونوں کی پیدائش دو الگ الگ سالوں میں ہوئی۔
کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے ان جڑواں بہن بھائیوں کا یوم پیدائش، سال اور یہاں تک کہ مہینہ بھی مختلف ہے یعنی ایک کی پیدائش دسمبر 2021 میں اور دوسرے کی جنوری 2022 میں ہوئی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر سالیناس میں الفریڈو انتونیو ٹرجیلو نامی بچے کی پیدائش سالِ نو کی شب 11 بج کر 45 منٹ پر ہوئی۔
At midnight, Natividad welcomed Aylin Yolanda Trujillo as the area's first baby of 2022! Her twin, Alfredo Antonio Trujillo, was born 15 minutes earlier at 11:45 pm Friday, Dec. 31, meaning their birthday falls on a different day, month and year— a 1 in 2 million chance! pic.twitter.com/Lm5hkOpNBo
— Natividad (@NMCInspires) January 2, 2022
جس کے 15 منٹ بعد نیا سال شروع ہوتے ہی ان کی بہن ایلن یولینڈا ٹرجیلو پیدا ہوئیں۔
سالیناس کے نیٹیوڈاڈ میڈیکل سینٹر جہاں ان جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا کہ کچھ اندازے بتاتے ہیں کہ مختلف برسوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا امکان 20 لاکھ میں سے ایک ہی ہوتا ہے۔
بچوں کی والدہ فاطمہ میڈریگل نے بیان میں کہا کہ ’یہ دیوانہ کر دینے والی بات ہے کہ ان کے بچے جڑواں ہیں اور ان کی سالگرہ مختلف ہے‘۔
الفریڈو کا وزن پیدائش کے وقت 6 پاؤنڈ اور ایک اونس تھا جبکہ ننھی ایلن 5 پاؤنڈ اور 14 اونس کی تھی۔
دوسری جانب سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ہر سال لگ بھگ ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں۔