پی ایس ایل7:ملر،انگرم،لیوک رائٹ منی ڈرافٹنگ کاحصہ ہونگے

ایونٹ 27 جنوری سے شروع ہوگا
Jan 06, 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی منی ڈرافٹنگ سے دو روز قبل ہی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

پی ایس ایل فرنچائزز کو ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ریپلیسمنٹ لسٹیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ اعلی عہدیداران جنوبی افریقی کرکٹرز سمیت دیگر ممالک کے کرکٹرز سے رابطے کررہے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو فراہم کی گئی لسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہارڈ ہٹر بلے باز ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی،کولن انگرام، انگلینڈ ٹائمل ملز، لیوک رائٹ، ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ جبکہ آسٹریلیا کے بین ڈنک سمیت 367 کھلاڑیوں کی لسٹ فرنچائزز کو دے دی۔

دوسری جانب پی ایس ایل 7 کی پلاٹینیم کیٹگری کے ڈیوڈ ویلے نے دستیابی ظاہر کردی ہے جبکہ سپلمنٹری ڈرافٹنگ کے لئے کوئی بڑا نام تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔

پی ایس ایل7:اسکواڈ میں اضافے کیلئے پِک آرڈر سامنے آگیا

ایک ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو مزید 2،2 کھلاڑیوں کو پِک کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں، ان دو کھلاڑیوں میں ایک ڈومیسٹک پلیئر جبکہ ایک غیر ملکی کھلاڑی پِک کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہونے ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل7:کس فرنچائزز نےکن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

یاد رہے کہ دو کھلاڑیوں کے اضافے کے لیے ٹیم ورچوئل سیشن کے ذریعے کی جائے گی، پِک آرڈر کے تحت کراچی کنگز کے پاس پہلے اضافی کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا پہلا آپشن ہوگا، جس کے بعد لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا نمبر آئے گا۔

پی ایس ایل7: ٹائٹل سانگ کون گائے گا؟نام فائنل نہیں ہوا

اسی طرح ریورس آرڈر فارمیٹ کا استعمال کرتے ہوئے، دوسری پِک میں پشاور زلمی کا پہلا ، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پھر کراچی کنگز کی باری آئے گی۔

Tabool ads will show in this div