علی انصاری اور صبور کی مایوں، تصاویر وائرل

گزشتہ دنوں اداکار جوڑی کی ڈھولکی کی تقریب ہوئی تھی

اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور دونوں کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ’ڈھولکی‘ کی تقریب سے ہوا تھا۔

آج اداکار جوڑی کی مایوں کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں اداکارہ کنزہ ہاشمی، امر خان، سجل علی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CYW1wCWFT6U/embed/"]

مایوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صبور اور علی دونوں بِسم اللہ لکھا

اس سے قبل اداکارہ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسم کی تصاویر سب سے پہلے سارا سیلون کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں، جنہیں بعد ازاں اداکارہ امر خان اور کنزہ ہاشمی نے بھی شیئر کیا۔

صبور اور علی انصاری کی ڈھولکی کی ویڈیو 

گزشتہ دنوں منال خان اور احسن نے حال ہی میں احسن خان کے شو میں شریک ہوئے جس میں اداکار جوڑی نے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے صبور علی اور علی انصاری کو شادی کی مبارکباد دی اور انکشاف کیا کہ صبور اور علی انصاری رواں ماہ جنوری کی 22 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

اس سے ایک ہفتے قبل ہی علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے ہوئی ہے۔

Tabool ads will show in this div