اداکارہ صبا قمر کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش

شادی کی پیشکش پر اداکارہ کا فلمی جواب

اداکارہ صبا قمر کو ان کے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش آگئی۔

انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں 50 سال کی عمر میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری شوبز انڈسٹری سے کوئی وابستگی نہیں ہے، میں اس معاملے میں مذاق نہیں کررہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔

شوبز رپورٹر رافع محمود نے اپنی انسٹا اسٹوری پر صبا قمر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے لیے ایک اور پروپوزل آگیا ہے برائے مہربانی اس بار سوچیں۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CYUGl_uNtGM/embed/"]

اداکارہ صبا قمر نے اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'لفظ قبول ہے مجھے راس نہیں آتا'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار صبا قمر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

Tabool ads will show in this div