فيصل آباد ميں مزدور کی قاتل سابق بیوی نکلی

قاسم طلاق دينے کے بعد بليک ميل کررہا تھا، ملزمہ

فيصل آباد ميں پولیس نے مزدور کے قتل کی گتھی سلجھا لی۔ سابق بیوی نے اعتراف جرم کرلیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ قاسم طلاق دینے کے بعد بلیک میل کررہا تھا، سوشل ميڈيا پر نازیبا تصاویر لگاتا تھا۔

فیصل آباد کے علاقے احمد آباد کے رہائشی قاسم کو 10 دن پہلے قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی گئی تھی۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کے بعد قتل کا معمہ حل کرکے قاتل کا سراغ لگالیا۔

پولیس نے موبائل ریکارڈ کی مدد سے خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا، خاتون نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ مقتول طلاق دینے کے باوجود اس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ اور بلیک میل کرتا تھا، اسی لئے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مزدور کو جوس میں بیہوشی کی دوا ملا کر پلایا اور گولی مار کر قتل کیا جبکہ لاش کپڑے میں لپیٹ کر قبرستان کے قریب پھینک دی۔

پولیس کے مطابق مقتول نے 2 سال قبل خاتون کو طلاق دیدی تھی، جس سے اس کے 2 بچے بھی ہیں۔

Tabool ads will show in this div