پاکستان سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں ملک ہے، صدر مملکت

4

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قطر سے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں ملک ہے، لبرل فارن ایکس چینج پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں قطر کے سابق وزیراعظم کے بھائی شیخ فلاح بن جاسم بن جبور الثانی نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد مشترکہ عقیدے سے منسلک ہیں، تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے مسلم امہ کی یکجہتی بہت ضروری ہے۔

ممنون حسین کہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں ملک ہے، پاکستان کی لبرل فارن ایکسچینج پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں سرمائے کی منتقلی پر کوئی قدغن نہیں ہے، انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ قطر انویسمنٹ اتھارٹی توانائی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔

صدر مملکت نے پاک جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل دینے میں قطر کی جانب سے حمایت کی تعریف کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ معاہدے کی جلد تکمیل سے پاکستان اور خلیجی ملکوں کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھیں گے۔

ممنون حسین نے کہا کہ قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے اور توقع ہے کہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء کیلئے پاکستان کیلئے مختص کیا گیا افرادی قوت کا کوٹہ بڑھایا جائے گا۔ اے پی پی

economic

MAMNOON HUSSAIN

Sheikh Falah bin Jasim bin Jaboor althani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div