سشمیتا سین نے دانیال ظفر کا خواب پورا کردیا

بالی ووڈ اداکارہ نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کیلئے تعریف کے پُل باندھ دیئے ۔

معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے گانے ’اُڑھ چلیے‘ پر بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سشیمتا سین نے اپنی پسندید گی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں سفر کر رہی ہیں اور پس منظر میں پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کا گانا چل رہا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سنا جانے والا علیسہ کا پسندیدہ گانا‘۔

گلوکار دانیال ظفر نے گانے کی تعریف کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ۔

دانیال نے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا تھا کہ اس گانے کو کُھلی فضا اور تیز ڈرائیو میں سنا جائے اور پسند کیا جائے اس خواب کو آپ نے سچ کر دکھایا آپ کا بہت بہت شکریہ‘۔

Sushmita Sen praises Danyal Zafar's music

بعدازاں سشمیتا سین نے کہا کہ دانیال آپ ایک اچھے انسان ہیں اور آپ کا پیغام بھی بہترین ہے، آپ کی آواز آپ کے دل کی آواز ہے۔

سشمیتا سین نے آخر میں ایک انتہائی خوبصورت بات کہی کہ سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنے کی طاقت حاصل کرنا کتنی بڑی نعمت ہے، ماشاءاللہ۔

Tabool ads will show in this div