فلم ’پرے ہٹ لو‘نے بھارت میں عالمی ایوارڈ جیت لیا

یہ فلم 2019میں ریلیز کی گئی تھی

پاکستانی اداکار شہریار منور اور مایا علی کی فلم ’پرے ہٹ لو‘عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارت میں منعقد ہونے والے ساؤتھ ایشیاء فورم فار آرٹ اینڈ کرئیٹو ہیریٹیج کی تقریب میں عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پرے ہٹ لو ایوارڈ حاصل کرلیا ۔

ہدایتکار عاصم رضا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میری فلم پرے ہٹ لو میں اداکاری کرنے والی دنیا کی سب سے حیرت انگیز ٹیم کو مبارک ہو۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ فلم تخلیق کی۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CYOtJAuPuju/embed/"]

اس حوالے سے فلم کیلئے ساؤنڈ ٹریک کمپوز کرنے والے اذان سمیع خان نے بھی کمنٹ کیا۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں ریلیز کی گئی فلم پرے ہٹ لو میں شہریار منور اور مایا علی کے علاوہ احمد علی بٹ، زارا نور عباس، ندیم بیگ، حنا دلپذیر، ریچل، فریحہ الطاف اور پریشہ جیمز نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

Tabool ads will show in this div