پی سی بی کےاعلیٰ حکام کی تنخواہیں کتنی ہیں؟

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی نے فہرست جاری کردی
Jan 05, 2022
[caption id="attachment_2451408" align="alignnone" width="800"]PCB فائل فوٹو: پی سی بی[/caption]

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطے نے 5 لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی چیف ایگزیکٹو پی سی بی سے زیادہ ماہانہ وصول کرتے ہیں۔

میڈیا ڈائریکٹر کی تنخواہ 13 لاکھ 59 ہزار651 روپے، غیرملکی فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن کی ماہانہ تنخواہ21 لاکھ 15 ہزار910 روپے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان ہر ماہ 13 لاکھ 15 ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (قائم مقام) سلمان نصیر کو ماہانہ12 لاکھ 45 ہزار روپے ملتے ہیں جبکہ سابق ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق کو ماہانہ 12 لاکھ77 ہزار711 روپے دیے جاتے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم ہر ماہ 10 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان 8 لاکھ 44 ہزار708 پاتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div