پری زاد ’پاپڑ‘ کے بعد مصالحہ بھی دستیاب

ڈرامہ پری کی مقبولیت میں مزید اضافہ

پاکستان میں یہ ٹرینڈ عام ہوتا جارہا ہے کہ ہرمقبول ہو جانے والی چیزکے نام پر مصنوعات یا کاروبار کا نام رکھ دیا جائے، ایسے میں اس بار باری آئی ہے ان دنوں کے مقبول ترین ڈرامہ پری زاد کی ۔

ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ نے ڈرامہ شائقین کے دلوں میں جگہ بنارکھی ہے یہ ڈرامہ عام طور پر نشر کئے جانے والے ڈراموں سے مختلف ہے اس ڈرامہ میں بہترین ڈائیلاگز کے ذریعے معاشرے کے کئی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے کا مرکزی کردار ’پری زاد‘ اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا ہے تاہم آج احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے یہ ثابت کردیا کہ ڈرامہ پری زاد نے بئ پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔

احمد علی اکبر کی جانب سے شیئر کی تصویر ایک ’پاپڑ‘(سنیک) کے پیکٹ کی ہے، اس پاپڑ کا نام پری زاد پاپڑ رکھا گیا ہے ۔،

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CYUA0Cjt9QV/embed/"]

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں ڈرامہ کی مقبولیت پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔

اداکار کے اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پری شاد کے نام سے بنائے گئے مصالحہ پیکٹ کی تصویر بھی وائرل ہونے لگی ۔

یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس قبل بھی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو ‘ اور ارطغرل غازی جیسے مشہور ترین ڈراموں پر اشیا اور دکانوں کے نام رکھے جاچکے ہیں ۔

Tabool ads will show in this div