اداکارہ علیزے شاہ کی ہمشکل کے چرچے

اداکارہ کی ہم شکل کی ویڈو انٹرنیٹ پر وائرل

سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ کی ہمشکل قطری ٹک ٹاکر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر اور ماڈل رانیہ کی ویڈیو وائرل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حیرت انگیز طور پر اداکارہ علیزے شاہ سے ہو بہ ہو مشابہت رکھتی ہیں ۔

علیزے شاہ سے مشابہت رکھنے والی اس لڑکی کا تعلق عرب ملک قطر سے ہے۔

علیزے شاہ آئے دن کسی نہ کسی حوالے سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں، کبھی لباس کے انتخاب پر تنقید تو کبھی ہیئر اسٹائل کی تبدیلی پر اداکارہ تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سگریٹ نوشی کر رہی تھی۔

اداکارہ علیزے شاہ پھر مشکل میں، نئی ویڈیو وائرل

چند روز قبل لاہور میں ہونے والے فیشن شو کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب اداکارہ علیزے شاہ گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا لہنگا ان کے پاﺅں میں پھنس گیا جس پر اداکارہ فرش پر گر پڑیں تھیں جس کی ویڈیوز بہت وائرل ہوئیں۔

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو ابھی شوبز میں قدم رکھے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے لیکن تنازعات ہر وقت ان کا پیچھا کرتے نظر آتے ہیں، وہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔

رواں برس اداکارہ علیزے شاہ خبروں کی زیبنت اس وقت بنیں جب یاسر نواز نے ایک انٹرویو میں یہ کہا کہ علیزے کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ بہت پچھتائے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ کیوں کام کیا۔

Tabool ads will show in this div