پی ایس ایل7:حتمی تیاریوں کیلئے سرگرمیاں تیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے انعقاد کے لیے بورڈ نے عملی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
کراچی میں رمیز راجا نے حکومت سندھ کے نمائندگان، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس حکام کے ساتھ میٹنگ کی جس میں 27 جنوری سے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ امیر شیخ اور ڈی آئی جی مقصود میمن، جو دونوں میٹنگ میں موجود تھے، جنہوں اسٹیڈیم کے قریب ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کی حوالے سے رمیز راجا کو آگاہ کیا۔
سندھ حکومت کے افسران سے ملنے کا مقصد کھلاڑیوں اور فرنچائزز کو فل پروف سیکورٹی سروس فراہم کرنا ہے تاکہ کسی بھی ناخشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

چیئرمین پی سی بی کے دورہ کراچی کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ہم سندھ میں مزیدٹیلنٹ تلاش کرینگے اور اس کے لئے دیہی علاقوں میں کرکٹ پروموٹ کرینگے۔
کراچی: پی ایس ایل میچز، کون سی سڑکیں بندرہیں گی
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں حیدرآباد میں کرکٹ کو بحال کرنا چاہتا ہوں، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم توبہترین ہے صرف ہوٹل کامسئلہ ہے اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا کہ سکھر میں ہم اسپورٹس کمپلیکس بنارہےہیں جہاں دو کرکٹ گراؤنڈز، فٹبال اور دیگر گراؤنڈٖ بھی ہونگے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پی سی بی کی ٹیکنیکل ٹیم سکھر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے، ہم پی سی بی کی رہنمائی میں سکھر گراؤنڈ مزید بہتر کرینگے، جب کرکٹ کو فروغ ملے گا تومزیدٹیلنٹ آگے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ایس ایل میں سندھ کی ٹیم کو شامل کیا گیا تو ہم سندھ کی ٹیم کواسپانسر کرنے کیلئے تیار ہیں۔