سال2021 میں بچوں کےساتھ ریپ کے50 واقعات رپورٹ،ایف آئی اے

نازیبا ویڈیوز بنانے والے 53 افراد کو ایف آئی اے نے گرفتارکیا
Jan 04, 2022

ایف آئی اے سائبر کرائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں ملک بھر میں بچوں کے ساتھ ریپ کے 50 واقعات ہوئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز کی رپورٹ کے مطابق نازیبا ویڈیوز بنانے والے 53 افراد کو ایف آئی اے نے گرفتارکیا۔

صوبہ سندھ میں 9  بچوں کا ریپ کرکےان کی ویڈیوزبنائی گئیں۔ صوبہ پنجاب میں چائلڈ پورنوگرافی کے 26 اور خیبرپختونخوا میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وفاق اور بلوچستان میں کل 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کےمطابق گرفتارملزمان سے نازیبا ویڈیوزبرآمد ہوئیں، ملزمان ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرتے تھے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

Tabool ads will show in this div