پی ایس ایل7: ٹائٹل سانگ کون گائے گا؟نام فائنل نہیں ہوا

مینجمنٹ شدید دباو کا شکار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ٹائٹل (اینتھم) سانگ کے لیے چیئرمین پی سی بی نے شرط عائد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ اینتھم سانگ کے لئے پی سی بی پیسہ نہیں دے گا الگ اسپانسر ڈھونڈیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل مارکیٹنگ ٹیم کے اراکین کا کہنا ہے کہ لیگ شروع ہونے میں وقت کم رہ گیا ہے سپانسر ڈھونڈنے اور اینتھم بنانے میں وقت لگے گا۔

پی ایس ایل7:کنگز کےاوپنر نےخطرے کی گھنٹی بجادی

دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے اینتھم سانگ کے لئے مینجمنٹ نے گلوکار عاطف اسلم سے بھی رابطہ کیا ہے۔

پی ایس ایل: نشریاتی حقوق کیلئے 50فیصد اضافی بولی

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پی ایس ایل کے 2022ء اور 2023ء کے ایڈیشن کے نشریاتی حقوق کی ریکارڈ بولی لگائی گئی تھی، پی ٹی وی اسپورٹس نے اے اسپورٹس کے ساتھ 50 فیصد اضافی بولی کے ساتھ حقوق حاصل کرلئے تھے۔

اسی طرح پی سی بی کے مطابق دراز نے لیگ کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی خریداری کے لئے گزشتہ سائیکل کے مقابلے میں 175 فیصد زائد قیمت کی بولی لگائی تھی۔

پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ:بولی میں 175 فیصد اضافہ

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Tabool ads will show in this div