بہاولپور: خیرپورٹامیوالی میں مسافر بسیں ٹکراگئیں، 8افراد جاں بحق

واقعے میں 68 افراد زخمی بھی ہوئے، اسپتال انتظامیہ

بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی کے قریب 2 مسافر بسوں ميں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے علاقے خیرپور ٹامیوالی کے قریب 2 مسافر بسوں میں تصادم ہوا، جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، واقعے میں 68 مسافر زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق بس میں سوار اے ایس آئی غلام شبیر بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے بہاولپور وکٹوریہ اسپتال اور خیرپور ٹامیوالی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، ساتھ ہی زخمیوں کے بہترین علاج کی بھی ہدایت کی ہے۔

Tabool ads will show in this div