گریٹر اقبال پارک میں 2برقعہ پوش لڑکے پکڑے گئے

خواتین کو ہراساں کرنے میں مشغول تھے
Jan 03, 2022
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن
لاہور کے گریٹر اقبال پارک ميں خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 برقعہ پوش نوجوانوں کو پوليس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گريٹر اقبال پارک ميں ڈيوٹی پر مامور اہلکاروں  نے برقعہ پوشوں کو خواتین کو ہراساں کرتے ديکھا تو دونوں کو دھرلیا۔

تفتيش کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں برقعہ پوش خواتين نہيں لڑکے ہيں جن کی شناخت سبحان اور عثمان کے نام سےہوئی۔

Tabool ads will show in this div