عدنان صدیقی کی'سیلفی آن فائر'سوشل میڈیاپرمذاق بن گئی

اداکارکی'میم کلینڈر2022'میں پہلی انٹری

سوشل میڈیا اور میمز لازم وملزوم ہیں اورنئے سال میں داخل ہوتے ہی ' 2022 میمز کلینڈر' میں سب سے پہلی انٹری اداکارعدنان صدیقی نے دی ہے۔

اداکار کو گزشتہ ہفتے کے اختتام پرکسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے زیراہتمام ضبط شدہ سامان تلف کرنے کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔ اداکارکو نہ صرف شراب کی بوتلیں توڑنے کی ویڈیوبناتے ہوئے دیکھا گیا بلکہ انہوں نے جلائی جانے والی منشیات سے اٹھتے شعلوں کے پس منظرکے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔

اور یہ سیلفی ہی تھی جس نے کانٹینٹ کری ایٹرزکو دلچسپ میمزبنانے کے لیے مواد فراہم کیا اورانہوں نے دل کھول کرصلاحیتوں کےجوہر دکھائے۔ عدنان صدیقی کا نام ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہوا کیونکہ ان کی اس تصویر کو نظراندازکرنا واقعی خاصا مشکل کام تھا۔

چند دلچسپ میمز پرآپ بھی نظرڈالیے۔

Tabool ads will show in this div