فرقہ واريت پھيلانےوالی جماعتوں کااوپرآنا پاکستان کی بدقسمتی ہے،فواد

بڑی سياسی جماعتوں کی ناکامی ملک کيليے فائدہ مندنہيں
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Fawad-Ch-Talk-Fsd-03-01.mp4"][/video]

وفاقی وزيرِاطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واريت پھيلانے والی جماعتوں کا اوپر آنا پاکستان کی بدقسمتی ہے۔

فيصل آباد ميں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ يہ وہ اپوزيشن ہے جو ہارے تو دھاندلی کارونا روتی ہے اورجيت جائے تو کہتے ہيں اليکشن شفاف تھے ۔

انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پيپلز پارٹی کو اپنی کارکردگی پر نظرثانی کا مشورہ بھی ديا اور یہ بھی کہا کہ بڑی سياسی جماعتوں کی ناکامی ملک کيليے فائدہ مندنہيں۔

اپوزيشن کے لانگ مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ بليک ميل ہوگی اور نہ کيسز ميں ريليف ملے گا بلکہ ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تو پہلے ہی سال عمران خان کو گرانے آگئےتھے تاہم حکومت کو غيرمستحکم کرنےکی تمام کوششيں ناکام ہوئی ہيں۔

Tabool ads will show in this div