سال 2021 میں45 صحافیوں کو قتل کیا، آئی ایف جے

سال 1995 سے اب تک یہ صحافیوں کے قتل کی کم ترین تعداد ہے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق سال 2021 میں دنیا بھر میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔

آئی ایف جے کے مطابق یہ کسی سال میں ریکارڈ ہونے والی صحافیوں کے قتل کی کم ترین تعداد ہے۔

دو ہفتے قبل ایک اور میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اعداد و شمار جاری کیے تھے کہ 2021 میں 46 افراد کو قتل کیا گیا۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق 1995 سے ریکارڈ کیے جانے والے ڈیٹا سے لے کر اب تک یہ صحافیوں کے قتل کی کم ترین تعداد ہے۔

تاہم آئی ایف جے نے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ اگرچہ یہ کمی خوش آئند خبر ہے، لیکن مسلسل تشدد کے پیش نظر یہ ایک مختصر سا سکون ہے‘۔

سال 2021 میں افغانستان میں 9 صحافی قتل ہوئے اور یہ کسی ملک میں مارے جانے والے صحافیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

علاوہ ازیں میکسیکو میں 8، بھارت میں 4 اور پاکستان میں 3 صحافی قتل ہوئے۔

آئی ایف جے نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو  ممالک میں بدعنوانی، جرائم اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو بے نقاب کرنے پر اکثر قتل کردیا جاتا ہے۔

 

خطے کی بنیاد ایشیا پیسفک صحافیوں کے لیے خطرناک رہا، جہاں 20 صحافی قتل ہوئے اور دوسرے نمبر پر امریکا میں 10 جبکہ افریقہ میں 8، یورپ میں 6 اور وسطی ایشیائی اور عرب ممالک میں ایک صحافی کو قتل کیا گیا۔         

رپورٹ میں ایران میں ’ہولناک حادثے‘ میں 2 صحافیوں کی ہلاکت کا حوالہ بھی دیا گیا۔                                                                                                                                                                                                                                                             

 

 

 

Tabool ads will show in this div