بابر اعوان اغوا، ڈکیتی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینےکے مقدمات سے بری


رپورٹر صداقت علی
راولپنڈی: راولپنڈی کی سول عدالت نے سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف، ڈاکٹر بابر اعوان کو اغوا، ڈکیتی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینےکے مقدمات سے بری کردیا ہے۔
ڈاکٹر بابر اعوان کے خلاف اغوا، ڈکیتی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمات کی سماعت، راولپنڈی کے سول جج رائے محمد خان نے کی ۔ دوران سماعت، ڈاکٹر بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جبکہ مدعی مقدمہ مقامی اخبار کے مالک نے عدالت میں گزشتہ تاریخ پر بیان دیتے ہوئے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان پر مقدمہ کی پیروی کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، ان کی بابر اعوان سے صلح ہو چکی ہے، اور وہ مزید مقدمہ کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ۔ جس پر عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان کو مقدمات سے راضی نامے کی بنیاد پر بری کردیا۔ سماء

کی

سے

rich

boys

Tabool ads will show in this div