پی ایس ایل7:کنگز کےاوپنر نےخطرے کی گھنٹی بجادی

کنگز کےفینز نے امید باندھ لیں

انگلینڈ کے جارح مزاج بلےباز جوکلارک نے بگ بیش لیگ میں میلبرن کی نمائندگی کرتے ہوئے لگاتار 3 نصف سنچریاں بنانے کے بعد پاکستانی فینز کی دھڑکیں تیز ہوگئی ہیں۔

اوپنر کی شاندار کارکردگی نے کراچی کنگز کے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے، کیونکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ساتویں ایڈیشن میں فرنچائز کے لیے کھیلیں گے۔

کلارک نے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 40 گیندوں میں 52 رنز بنائے، برسبین ہیٹ کے خلاف 44 گیندوں پر 85 جبکہ پرتھ اسکارچرز کے خلاف آج کے میچ میں بھی 32 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔

بی بی ایل میں میں میلبرن کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 میچز میں اوپنر نے 148.17 کے اسٹرائیک ریٹ کےساتھ 203 رنز اسکور کیے ہیں۔

حارث کا ڈیبیو، میلبرن کی امید پر پورا نہ اتر پائے

جوکلارک نے انگلش ٹیم کےلیے 99 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں انہوں نے 27.82 کی اوسط 2ہزار 504 رنز بنائے ہیں جس میں 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Tabool ads will show in this div