حارث کا ڈیبیو، میلبرن کی امید پر پورا نہ اتر پائے

پیسر ایونٹ میں اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں مایوس کن واپسی کی ہے۔

بی بی ایل میں ہیٹرک اسکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 10 کی اوسط سے 40 رنز دیکر محض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے اپنے دوسرے اوور کے دوران کرٹس پیٹرسن کو آؤٹ کیا جنہوں نے 39 گیندوں میں 54 رنز بنائے اور اننگز میں ٹاپ اسکورر رہے۔ اسکارچرز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 180 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

بگ بیش لیگ میں کرونا کے وار،پاکستانی کھلاڑی محفوظ

اسی میچ میں اومی کرون ویرینٹ کے باعث مشکلات کا شکار ہونے والی میلبرن اسٹارز نے آج پرتھ اسکوچرز کیخلاف 4 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا ہے۔

میلبرن اسٹارز کے 10 کھلاڑیوں اور 8 اسپورٹ اسٹاف کے ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ سڈنی تھنڈرز کے بھی 4 کرکٹر کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹیو ہے۔

Tabool ads will show in this div