کوروناصورتحال پرپنجاب کےاسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذکردی، ياسمين راشد

بہت جلد پاکستان پوليو فری ممالک ميں شامل ہو جائے گا۔
Jan 02, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Yasmeen-Rashid-Pc-Lhr-02-01.mp4"][/video]

 

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر ياسمين راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزير صحت ڈاکٹر ياسمين راشد کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد کو صحت کارڈ ملے گا، انہوں نے کہا کہ سارے خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولت دینا ضروری ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ان ساری سہولتوں کے لئے ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایپلی کیشن کا نام 'نیا پاکستان صحت کارڈ' ہے اور اب تک 37 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانے کارڈ، جو 7 لاکھ روپے کی سہولت سے متعلق تھے، رواں سال جون سے انہیں 10 لاکھ کی سہولت میں بدل دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے دعویٰ کیا کہ اس سال صحت کے شعبے ميں 25 ہزار ملازمتوں کا اعلان ہوگا، ياسمين راشد 15 ہزار ملازمتوں کیلئے اشتہارات دیئے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان پوليو فری ممالک ميں شامل ہو جائے گا۔

ملک میں کورونا کی حالیہ صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب کے اسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

 

Tabool ads will show in this div