حکومت نے ملک میں کروناکی نئی لہرسے خبردار کردیا

اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے، اسد عمر
Jan 02, 2022

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے خبردار کردیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ ميں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کی آمد کچھ ہفتوں سے متوقع تھی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ جینوم سیکوئنسنگ بتا رہی ہے کہ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ اومی کرون کا پھیلاؤ کراچی میں زیادہ ہے۔

سربراہ این سی او سی نے عوام کو تجویز دی ہے کہ شہری یاد ماسک پہننا یاد رکھیں کیونکہ یہی بہترین تحفظ ہے۔

مزید جانیے: پاکستان میں کرونا کی 5 ویں لہر آگئی

خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ کے مزید 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی طرح کراچی میں بھی 12 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد گلشن بلاک 7 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div