کراچی: سماء کے دو رپورٹرز لٹ گئے

سپرہائی وے پر لٹیروں کا گینگ سرگرم ہے

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر سماء ٹی وی کے دو رپورٹرز کو لوٹ لیا گیا، وہ اپنے ساتھی کی شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

پولیس ایف آئی آر کے مطابق شایان سلیم اور محمد علی حفیظ ایک کار میں لیاری ایکسپریس وے کے سہراب گوٹھ پر اختتامی حصے پر کھڑے اپنے دوست کا انتظار کررہے تھے کہ دو ڈاکو ایک موٹر سائیکل پر ان کے قریب آئے اور انہیں اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق محمد علی حفیظ 20 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شایان سلیم 20 ہزار نقد، اصل شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور اے ٹی ایم کارڈ سے محروم ہوگئے، ڈاکو دو سادے چیک اور گاڑی کی چابیاں بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

سماء ٹی وی کے چیف کرائم رپورٹر احمر رحمان خان کے مطابق یہ اس سڑک پر پہلی واردات نہیں، یہاں افغان لٹیروں کا ایک گروہ سرگرم ہے۔

جمعہ کو بھی اسی علاقے میں ڈاکوؤں نے ایک شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔

گزشتہ تین روز میں وارداتوں کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے یہاں ایک پولیس اہلکار اور دو مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div