علیزےشاہ کا اپنی وائرل ویڈیو پر قانونی کارروائی کا فیصلہ

اداکارہ اکثر ہی کسی نہ کسی تنازعات شکار رہتی ہیں

 

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Riaz-Imran.mp4"][/video]

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سگریٹ نوشی کی ویڈیو کرنے والے شہری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کررہی تھیں۔

علیزے شاہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر بنائی جارہی ہے بعد ازاں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ علیزے شاہ پھر مشکل میں، نئی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عمران ریاض نے بغیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔

عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا، اسے اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔

عمران ریاض نے کہا کہ یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں۔

Tabool ads will show in this div