انڈر19ورلڈکپ:قومی ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی
بنگلزئی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے

ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی سے برج ٹاؤن کے لیے روانہ ہوئی جبکہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کررہے۔
عبدالوحد بنگلزئی دس روز دبئی میں آئیسولیشن میں رہیں گے جبکہ اس دوران ایمریٹس کرکٹ بورڈ ان کی نگرانی کرے گا۔
دوسری جانب غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں، دونوں کھلاڑی انڈر 19 ورلڈکپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔
انڈر19 ایشیاکپ میں پاکستان کا سفر تمام
واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ 14 جنوری سے 5 فروری تک شروع ہوگا، پاکستان کو گروپ سی میں افغانستان، پاپوا نیو گنی اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔