حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4، 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک مہنگی کردیں۔

مزید جانیے: پیٹرولیم مصنوعات میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 144.82 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے مہنگا ہو کر 141.62 روپے کا ہوگیا۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل 4.15 روپے اضافے سے 111.06 روپے اور مٹی کا تیل 3.95 روپے مہنگا ہونے کے بعد 113.53 روپے کا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول پر سیلز ٹیکس 16 دسمبر کے مقابلے میں کم کئے گئے ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے (یکم جنوری) سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے ماہ کمی

اوگرا نے دو ہفتے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے اس کے برعکس 7 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔

Tabool ads will show in this div