لاہور: ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی قاتلانہ حملے میں زخمی

لاہور میں فائرنگ سے بلال یاسین زخمی، پولیس
Dec 31, 2021
فوٹو: فیس بک
فوٹو: فیس بک
[caption id="attachment_2483852" align="alignnone" width="800"] فوٹو: فیس بک[/caption]

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلال یاسین زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی، بلال یاسین کو ایک گولی پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی۔

رپورٹ کے مطابق بلال یاسین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بلال یاسین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد اپنے حلقے میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے میٹنگ میں مصروف تھے جہاں واقعہ پیش آیا، والد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلال یاسین کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے آپ کی زندگی محفوظ رہی۔

مریم نواز  نے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین کے پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں، اللہ نے انہیں بچالیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلال یاسین پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔

عثمان بزدار نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بلال یاسین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

Tabool ads will show in this div