ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے ماہ کمی

فی کلو نرخ 5.90 روپے کم ہوگئے
Dec 31, 2021

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی کلو کمی کردی۔ یکم دسمبر کو بھی ایل پی جی 14.13 روپے سستی کی گئی تھی۔

جمعہ کو اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 5 روپے 90 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد فی کلو نرخ 196.68 روپے ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق گھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 320 روپے ہوگئی جو دسمبر میں 2 ہزار 390 روپے تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم نومبر کو ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ جبکہ دسمبر کیلئے 13.14 روپے کمی کی تھی، گزشہ 6 ماہ کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں 63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Tabool ads will show in this div