پاکستان کی سیاست،معیشت اوردفاع مستحکم ہے،فوادچوہدری

اگلے 2 سالوں میں 55 ارب ڈالرواپس کرنا ہیں
Dec 31, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Fawad-Ch-Talk-Lhr-31-12.mp4"][/video]

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست،معیشت اور دفاع مستحکم ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے 25 ارب ڈالر 3 سال میں واپس کئے ہیں،اگلے 2 سالوں میں 55 ارب ڈالرواپس کرنا ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی وراثت کو بھگت رہے ہیں، اگست اور ستمبر تک پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہوجائے گی۔

فواد چوہدری نے صحت کارڈ سے متعلق بتایا کہ بدقسمتی سے سندھ کا صوبہ ہے جو صحت کارڈ منصوبے کا حصہ نہیں بنا، وزیراعلیٰ سندھ سے پھر اپیل کروں گا کہ اس منصوبے کا حصہ بنیں۔

منی بجٹ سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں ترامیم کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکس دیا جائے، فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے شوکت ترین نے جو اقدامات کئے اس پر شکریہ ادا کرنا چاہئے، باہر سے آئی پروڈکشن پرٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ساری اپوزیشن ہی تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف اقامے پر تھے اورہم کو بتارہے تھے کہ پاکستان کی سالمیت کوخطرہ ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف یا لندن جائیں گے یا جیل،ان کے خلاف شہادتیں دیکھ لیں کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے یا نہیں۔

Tabool ads will show in this div