اسکوئڈ گیم کےدوسرے سیزن کی تیاری کی تصدیق

دوسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی

سال 2021 کی مقبول مقبول ترین ٹی وی سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کی تیاریوں کی تصدیق کردی گئی۔

خیال رہے کہ اسکوئڈ گیم کو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر رواں برس اکتوبر میں ریلیز کیا گیا تھا۔  

کوریا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیریز کے رائٹر اور ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے کورین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نہ صرف اس شو کا دوسرا سیزن تیار کریں گے بلکہ تیسرے سیزن کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا 'میں سیزن 2 کے ساتھ ساتھ سیزن 3 کے لیے نیٹ فلیکس سے بات کررہا ہوں، ہم کسی بھی وقت حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں'۔

ہوانگ ڈونگ نے بتایا کہ دوسرے سیزن میں سیریز کے مرکزی کردار کی کہانی جاری رہے گی یعنی وہ کردار جو اسکوئڈ گیم میں جاری جان لیوا ٹورنامنٹ کو جیتنے مین کامیاب ہوا مگر پہلے سیزن کے اختتام پر وہ کردار گیم کو روکنے کے لیے تیار نظر آیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے سیزن میں گیم چلانے والے فرنٹ مین پر توجہ بھی مرکوز کی جاسکتی ہے۔

تاہم ان کی جانب سے اسکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

یاد رہے کہ  ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ نے نومبر میں کہا تھا 'یقیناً دوسرا سیزن ہوگا، جو اس وقت میرے ذہن میں ہے'۔

انہوں نے ماضی میں بتایا تھا کہ اسکوئڈ گیم کی منصوبہ بندی ایک دہائی قبل شروع کی گئی تھی مگر نیٹ فلکس انہیں دوسرے سیزن کے لیے مزید 10 سال تک انتظار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم پاکستان میں نیٹ فلیکس پر دیکھے جانے والے سرفہرست 10 شوز کی فہرست میں 15 ہفتوں سے موجود ہے۔

Tabool ads will show in this div