بلین ٹری سونامی منصوبےکی نگہبانوں کی درخواست سن لی گئی

معمولی تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/NIGAHBAN-FOR-CLIMATE-ISB-PKG-29-12-1.mp4"][/video]

بلین ٹری سونامی منصوبہ کامیاب بنانے والے رضاکاروں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبےکےنگہبانوں کا معمولی تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔ ہرنگہبان کے ذمے 100 ایکڑ جنگلات کی 24 گھنٹے حفاظت ہے۔

تاہم مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ یہ پروجیکٹ کامیاب ہوا تو تنخواہ میں اضافہ ہوگا۔

جدیدسہولیات کے بغیر اور قدیم روایتی طریقوں سے اس ماحول دوست منصوبے کی نگرانی کی جاتی ہے۔

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کیلئے بین الاقوامی ادارے آئی یو سی این کے نمائندے کے دورے کے موقع پر نگہبانوں نےاپنے مسائل کیلئے آواز اٹھائی تھی۔

Tabool ads will show in this div