اداکارہ علیزے شاہ پھر مشکل میں، نئی ویڈیو وائرل

اداکارہ اکثر ہی کسی نہ کسی تنازعات شکار رہتی ہیں

Alizeh shah smoking

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آگئیں۔

علیزے شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے کسی نہ کسی حوالے سے تنقید کی زد میں ہیں، کبھی لباس کے انتخاب پر تنقید تو کبھی ہیئر اسٹائل کی تبدیلی پر اداکارہ تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔

چند روز قبل لاہور میں ہونے والے فیشن شو کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب اداکارہ علیزے شاہ گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا لہنگا ان کے پاﺅں میں پھنس گیا جس پر اداکارہ فرش پر گر پڑیں تھیں جس کی ویڈیوز بہت وائرل ہوئیں۔

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو ابھی شوبز میں قدم رکھے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے لیکن تنازعات ہر وقت ان کا پیچھا کرتے نظر آتے ہیں، وہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔

ریمپ پرگرنےکے بعد علیزے شاہ کی پہلی پوسٹ

رواں برس اداکارہ علیزے شاہ خبروں کی زیبنت اس وقت بنیں جب یاسر نواز نے ایک انٹرویو میں یہ کہا کہ علیزے کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ بہت پچھتائے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ کیوں کام کیا۔

یاسر نواز کے بیان کے بعد فیروز خان نے علیزے شاہ کی حمایت کے لئے ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے علیزے کے ساتھ کام کیا ہے اور تجربہ بہترین تھا۔

بعدازاں اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق ساتھی اداکار نوید رضا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ڈرامے میں یاسر نواز کے ساتھ بہت بدتمیزی کی تھی۔

Tabool ads will show in this div