پاکستانی اعلٰیٰ حکام میزائل حملوں کی توثیق کرتے رہے، واشنگٹن پوسٹ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان کے اعلٰیٰ حکام کئی سال تک میزائل حملوں کی توثیق کرتے رہے۔۔ سی آئی اے کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی جاتی رہی۔

اخبار نے سی آئی اے کی خفیہ دستاویز اور پاکستانی سفارتی میمو حاصل کرنے کا بھی دعوٰی کیا ہےاورکہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں دو ہزار آٹھ سے دو ہزار گیارہ تک میزائل حملوں پر سی آئی اے پاکستانی حکام کو نقشوں اور سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے بریفنگ دیتی رہی۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ سی آئی اے ترجمان نے بھی دستاویز پر بات کرنے سے انکار کر دیا تاہم اس کی صداقت سے اختلاف نہیں کیا۔ سماء

کی

war

حکام

heroes

Tabool ads will show in this div