انڈر19 ایشیاکپ:سری لنکا کا پاکستان کو 148رنز کاہدف

میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے
Dec 30, 2021

انڈر 19 ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیدیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لنکن کپتان نے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کےخلاف میچ جیت کر فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو چامیدو وکرماسنگھے 12 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد لنکن ٹائیگرز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، سری لنکا کے 4 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

انجلا بندارا 13، سدیشا راجا پاکسے اور پون پتھیراجا 11، 11 جبکہ متھیشا پتھیرانا 31 جبکہ یاسرو روڈریگو 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے 4 جبکہ احمد خان اور اویس علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

شارجہ کے میدان پر بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں انڈر 19 ایشیاکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ

کپتان قاسم اکرم، معاذ احمد صداقت، عبدالواحد، محمد شہزاد، حسیب اللہ، محمد عرفان خان، رضوان محمود سید، احمد خان، علی اسفند، سید ذیشان ضمیر اور اویس علی شامل ہیں۔

سری لنکا انڈر 19 اسکواڈ

کپتان ڈنتھ نیتمیکا، چامیدو وکرماسنگھے، شیون ڈینیئل، رنودا سومارتھنے، روین ڈی سلوا، ٹریوین میتھیو، یاسرو روڈریگو، انجلا بندارا، پون پتھیراجا، سدیشا راجا پاکسے اور متھیشا پتھیرانا شامل ہیں۔

انڈر19ایشیاکپ:پاکستان سیمی فائنل میں سری لنکا سےٹکرائےگا

یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں روایتی حریف بھارت کو 2 وکٹوں جبکہ افغانستان کو 4 وکٹوں جبکہ متحدہ عرب امارات کو 21 رنز کے مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Tabool ads will show in this div