سلمان خان کے رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس کے باہر کی ہے

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس کے باہر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر سلمان خان کے رکشہ چلانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان خود رکشہ ڈرائیو کر رہے ہیں اور انہیں دیکھ کر لوگ بھی جمع ہونا شروع ہوگئے۔

گزشتہ دنوں سپر اسٹار سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔

Tabool ads will show in this div