فلسطینی صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات
فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کی شب اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ان کے گھر میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اپنی ٹویٹس میں بتایا کہ دونوں شخصیات کے بیچ سیکورٹی تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔
عرب میڈیا کے مطابق موجودہ اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے بعد فریقین کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں دونوں شخصیات کی رام اللہ میں ملاقات ہوئی تھی جو 2010 کے بعد سے فلسطینی صدر کی اسرائیل کے اندر اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔
This evening I met with PA President, Mahmoud Abbas. We discussed the implementation of economic and civilian measures, and emphasized the importance of deepening security coordination and preventing terror and violence - for the well-being of both Israelis and Palestinians.
— בני גנץ - Benny Gantz (@gantzbe) December 28, 2021
ملاقات کے حوالے سے شہری امور کے فلسطینی وزیر حسین الشیخ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فلسطینی صدر اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی امور زیر بحث آئے۔
President #Abbas meeting with Minister Gantz at the latters house is a challenge &the last chance before the explosion &finding ourselves at a dead end,its a serious &bold attempt to a political path based on international legitimacy &an end to the escalation against Palestinians https://t.co/CdiMT1M2x2
— حسين الشيخ Hussein Al Sheikh (@HusseinSheikhpl) December 29, 2021