پشاور: سی پیک دہشتگردوں کا بڑا ہدف ہے، سی ٹی ڈی

رواں سال 110دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہوئے، جاویداقبال
Dec 29, 2021

ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا جاویداقبال کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی کے باعث ملک میں سال 2021 میں دہشت گردی کاخطرہ زیادہ تھا۔

ڈی آئی جی جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں داعش ایکٹو ہوئی جن کا اہم ٹارگٹ پولیس اور پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکار رہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے رواں سال 599 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جبکہ 110 دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں حال ہی میں ضم کیے جانے والے اضلاع سمیت صوبے بھر میں رواں سال 237 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی پیک دہشتگردوں کا بڑا ہدف ہے اور اس مقصد کےلیے وہ پولیس کو ٹارگٹ کرکے سرمایہ کاروں کو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں۔

جاویداقبال کا کہنا تھا کہ داسو واقعہ میں ملوٹ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سوات میں آرمی ٹریننگ سینٹر حملے میں ملوث 3 دہشت گرد بونیر میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

Tabool ads will show in this div