انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

قیمت 178.24 روپے ہوگئی
Dec 29, 2021
[caption id="attachment_2444568" align="alignnone" width="800"]DOLLAR_NEW_1 فائل فوٹو[/caption]

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 178.24 روپے ہوگئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.03 فیصد بڑھ کر 178.24روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے کمی سے 180.30 روپے ہوگئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ درآمدات کا بوجھ ہے جو اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اس کے سامنے 3 ارب ڈالر کا سعودی قرض بھی غیر مؤثر ثابت ہورہا ہے۔

گزشتہ ماہ درآمدات کا حجم 8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور اطلاعات کے مطابق رواں ماہ دسمبر میں بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

اگر پچھلے ماہ کے حساب سے بھی دیکھا جائے تو یومیہ برآمدات سے 10 کروڑ ڈالر ملک آرہے ہیں اور درآمدات کی مد میں 26 کروڑ ڈالر باہر جارہے ہیں یعنی ڈالر تجارتی خسارے کی وجہ سے تقریباً 16 کروڑ ڈالر کی یومیہ طلب ہے۔

اگر اس میں ترسیلات زر کی مد میں آنے والی رقم نکال لی جائے جو یومیہ تقریباً 9 کروڑ ڈالر بنتی ہے، تب بھی یومیہ 7 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہے جو زرمبادلہ کے ذخائر اور پاکستانی روپے پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔

Tabool ads will show in this div