پاکستان کیلئےمیڈلزجیتنےوالا باکسر کسمپرسی کی زندگی گزارنےپرمجبور

تعاون نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار
Dec 29, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/WhatsApp-Video-2021-12-28-at-8.24.33-PM.mp4"][/video]

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے 3 گولڈ میڈل جیتنے والے سابق پاکستانی باکسر عبدالرشید قمبرانی حکام کی جانب سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

سماء ٹی وی کے شو گیم سیٹ میچ میں بات کرتے ہوئے قمبرانی نے کہاکہ میں پاکستان کی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مناسب علاج کے ساتھ ساتھ میری مالی مدد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بھارت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلا اور متعدد تمغے جیتے، اپنے ملک کی خدمت کرنے کے باوجود مجھے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔

دوسری جانب لاہور میں پیدا ہونے والے قومی باکسر کا حادثے میں بازو ٹوٹ گیا لیکن مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے وہ مناسب علاج کرانے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ قمبرانی نے اٹلانٹا 1996 کے اولمپکس میں لائٹ فلائی ویٹ (48کلوگرام) کیٹیگری میں بھی حصہ لیا تھا۔

Tabool ads will show in this div